لندن:پاکستان اور برطانوی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدے پر دستخط برطانوی ہائی کمیشن میں کئےگئے۔
برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری داخلہ میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان ، جبکہ برطانیہ کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر تھامسن ڈریو نے معاہدے پر دستخط کیے۔
معاہدےکامقصد قیدیوں کی سزا اپنے ممالک میں اوراپنے ماحول میں مکمل کرنا ہے، معاہدےکی باہمی منظوری برطانوی ہوم سیکریٹری ساجد جاوید کی ستمبر میں پاکستان آمد پر دی گئی تھی۔