2018 کی منفرد انداز میں شادی کی یادگار پیشکشیں

نیو یارک:شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں کچھ ایسا کہ جو ہمیشہ یاد رہے اور جس سے محبوب فوراََ راضی ہوجائے، رواں سال جہاں کئی غیر معمولی واقعات خبروں کی زینت بنے رہے وہیں دنیابھر میں نوجوانوں نے شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے ایسے انوکھے اور منفردلیکن خطرناک اقدامات کئے کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے ۔
جی ہاں، سال 2018 میں امریکی ریاست مسیسپی کے نوجوان نے جہاں اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کا دلچسپ انداز اپنایا اور کورٹ میں مجرم بن کر پہنچ گیا وہیں ایک نوجوان نے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے محبوبہ کو آسمان کی سیر کروائی اور شادی کی پیشکش کرڈلی ۔
ایڈونچر کے شوقین برطانوی نوجوان Simonنے سمندر کی گہرائی میں پہنچ کر اپنی دوست کو شادی کی انگوٹھی پہنا دی۔
اپنی زندگی کے خاص دن کو یادگار بنانے کیلئے ایک چینی شخص نے دوران پرواز مسافروں کی موجودگی میں محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی جبکہ امریکا میں کئی نوجوانوں نے پولیس کی مدد لیتے ہوئے اپنی دوستوں کو پروپوز کیا۔
یہی نہیں چین میں تو ایک نوجوان فائر فائٹر نے ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر اس خاص دن کو یادگار بنایا ۔
مانچسٹر میں ایک کونسلر نے ساتھی کونسلر کو میٹنگ کے دوران شادی کی پیشکش کی تو فلپائن میں ایک نوجوان نے ٹریفک حادثے کا ڈرامہ کر کے محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی۔