ایبٹ آباد میں تیز رفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق کالی مٹی کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹ گئی،حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔