لاہور:بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حکومت گرانے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی وفاقی حکومت گرانے کا میں اپوزیشن کاساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہے تو تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 جنوری کو قومی اسمبلی کا اجلاس متوقع ہے جس میں اپوزیشن جماعتیں مل کر فیصلہ کریں گی۔ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کہا تھا کہ اگر سنجیدہ ہیں تو سینیٹ میں جمہوری طریقے سے انتخاب کا راستہ یقینی بنائیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب وزیرداخلہ تھا تو کسی کیس کو تیز اور روکنے کے احکامات نہیں دیئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکر نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔