کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم

کراچی: سال نو کے شروع ہوتے ہی ننھے طلبہ و طالبات کی موجیں ختم ہو گئی ہیں۔کراچی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئی ہیں جس کے بعد آج سے تمام نجی و سرکاری اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے کھل گئے۔
سرد موسم میں 10 دن گھروں میں آرام کرنے کے بعد ننھے منے طلبہ و طالبات نے اپنے اسکولوں کا رخ کیا۔
سال کے پہلے دن سرمائی چھٹیاں ختم ہونے پر سردی کی وجہ سے بچوں نے گرم سوئٹر، کیپ وغیرہ پہنے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔