سرپل افغانستان کا شمالی صوبہ ہے
سرپل افغانستان کا شمالی صوبہ ہے

طالبان حملے میں 20 افغان اہلکار ہلاک- کابل حکومت صوبے کی مدد میں ناکام

افغانستان کے صوبہ سرپل میں طالبان کے ایک بڑے حملے میں ضلعی پولیس کمانڈر سمیت 20 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان حکام نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کئی طالبان بھی مارے گئے ہیں۔

صوبہ سرپل کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ امانی نے بتایا کہ ضلع صیاد میں طالبان نے علی الصبح منظم حملہ کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں ضلعی پولیس کمانڈر بھی شامل ہیں۔

بی بی سی پشتو کے مطابق صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبے نے مرکز سے مدد مانگی تاہم تاحال کوئی امداد نہیں پہنچی۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں خطرہ موجود ہے۔

ضلع صیاد میں کم ازکم دو چوکیاں طالبان کے قبضے میں ہیں۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے 50 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان کا شمالی صوبہ سرپل ملک کے انتہائی کم محفوظ علاقوں میں تصور کیا جاتا ہے۔ جہاں حکومتی عمل داری کمزور ہے۔