برطانوی نژاد پاکستانی کی ملک سے محبت کی لازوال مثال سامنے آگئی

اسلام آباد :برطانوی نژاد پاکستانی کی اپنے ملک سے محبت کی ایک لازوال مثال سامنے آگئی ہے۔
مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے برطانوی نژادچوہدری اخلاق احمد پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے مظفر گڑھ سے6دن پیدل سفر کر کے سپریم کورٹ پہنچ گیا۔
جہاں اس نے چیف جسٹس سے ملاقات کی، اخلاق احمدنے سات لاکھ کا چیک اور 69ہزار روپے نقد چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے حوالے کئے ہیں۔
چیف جسٹس نے اخلاق احمد کے پیدل چل آنے اور ڈیمز فنڈز میں عطیہ دینے کے اقدام کو سراہا۔