لاہور: لاہور کے ایک نجی اسپتال میں بھارتی خاتون کے موٹاپے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
37 سالہ بھارتی خاتون مولی ساسن کا وزن 140 کلو ہے، جنہوں نے اپنا موٹاپا کم کرنے کے لیے بھارت میں آپریشن کروایا جو ناکام رہا۔
بعدازاں مولی کے کچھ پاکستانی دوستوں نے انہیں لاہور آکر ڈاکٹر معاذ سے آپریشن کروانے کا مشورہ دیا، جس کے بعد وہ بھارت سے اپنا آپریشن کروانے کے لیے لاہور پہنچیں۔
صوبائی دارالحکومت کے نجی اسپتال کے ڈاکٹر معاذ نے گذشتہ روز بھارتی خاتون مولی کا کامیاب آپریشن کیا۔
ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ مولی ساسن کا دوبارہ آپریشن کرکے معدہ چھوٹا کیا گیا ہے اور 6 ماہ کے دوران ان کا وزن کم ہوجائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہبھارت ودیگرممالک کے مریض بھی پاکستانی ڈاکٹرز پراعتماد کر رہے ہیں۔