کراچی:نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےگورکنوں سے بھتہ لینے کے لئے آنے والے دو جعلی صحافیوں کو گرفتارکرلیااور ان کے قبضے سے جعلی پریس کارڈز، بھتے کی رقم اور بھتہ مانگنے کے لئے استعمال ہونے والے موبائل فونز برآمدکرلئے۔ دونوں ملزمان توصیف اور فرمان اب تک مختلف کاروباری افراد کو بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرچکے ہیں۔ملزمان مٹھائی کی دکانوں اور ہوٹلز مالکان کو فون کرتے اور انہیں ہوٹلز اور دکانوں میں گندگی کے نام پر بلیک میل کرکے ان سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرچکے ہیں۔ گرفتار ملزمان نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے میں قبرستان کے گورکنوں کو کئی عرصے سے قبروں کی ڈبلنگ اور جرائم پیشہ افراد کی قبرستان میں موجودگی کے نام پر بلیک میل کررہے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔