ینگون:آراکان جنگجوئوں نے برمی پولیس چوکی پر حملہ کر کے 13اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 9 کو زخمی کر دیا۔
آراکان آرمی ایک باغی گروہ ہے جو میانمر کی مرکزی حکومت سے رخائن ریاست کی خودمختاری کی تلاش میں ہیں۔
اس گروپ کا آراکان روہنگیا سالویشن آرمی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جو 2017میں روہنگیا مسلمانوں کی برما سے زبردستی منتقلی کے وقت بنا تھا۔
یہ گروپ اب غیر فحال ہو چکا ہے جبکہ آراکان آرمی جو کہ بدھ آبادی سے منسلک ہے ،جس نے علاقے میں عدم استحکام کا فائدہ اٹھایا اور علاقے پر کنٹرول کر کے دیگر جنگجوگروہوں کو ساتھ شامل کر لیا اور ان کی تربیت کی ۔
میانمار نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے آراکان آرمی اوربرما فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
میانمار نیوز ایجنسی کے مطابق برمی پولیس کی چوکیوں پر حملے میں 13 اہلکار ہلاک اور 9زخمی ہو گئے تھے جبکہ پولیس چوکیوں پر حملوں میں 250 جنگجوئوں پر مشتمل گروپ نے حملہ کیا۔