10 مشہور شخصیات سمیت 23کینیڈینز کو چین میں حراست میں لینے کا انکشاف

اوٹاوا:کینیڈا کی وفاقی وزارت خارجہ نے کہا ہے دسمبر 2018میں چائینیز کمپنی ہواوی کی فنانشل ایگزیکٹیو کی وینکوور میں گرفتارکے بعد سے 13کینیڈین شہریوں اور 10سے زائد مشہورومعروف شخصیات کو چین میں حراست میں لیاگیاتھا
کینیڈین وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چین میں حراست میں لئے گئے زیادہ تر افراد کو زیادہ تر دسمبر 2018میں ہی حراست میں لیا گیا تھا لیکن اب کوئی بھی شخص حراست میں نہیں ہے۔ہم نے تصدیق کی ہے جس پر علم ہوا کہ آٹھ زیرحراست افراد کو چھوڑدیاگیا ہے۔
کینیڈین وزارت خارجہ کے ترجمان گلیم بیرب کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ چین میں قومی سلامتی کیخلاف کام کرنے کے الزام میں حراست میں لئے گئے تیرہ افراد کے بارے میں کینیڈین میڈیا کے بیرونی زرائع نے اطلاع دی تھی ۔