کراچی:سپریم کورٹ آف پاکستان کےحکم پر کے ایم سی کے لینڈ اینٹی اینکروچمنٹ ڈپاڑٹمنٹ نے دوسرے روز بھی کراچی چڑیا گھر کے اطراف 405 دوکانوں اور دفاترکو مسمار کرنے کے لیے آپریشن کیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے،کے ایم سی کی4 ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
پولیس، رینجرز، کے الیکٹرک اور ایس ایس جی کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔
کے ایم سی حکام کے مطابق پہلے دن ہیوی مشینری سے 150 دکانوں کو گرایا گیا تھا، چڑیا گھر کے اطراف 405 دکانوں اور دفاتر کو گرایا جائے گا۔