براسیلیا:برازیل کے حکام نے شمال مشرقی شہر فورٹالیزا میں فسادات پھوٹنے کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہربھر میں فوج کو تعینات کردیا ہے۔
برازیل کی ریاست سئیرا میں تعینات کیے گئے 300 سپاہی دکانوں ، بینکوں اور بسوں پر حملوں کی روک تھام کے لیے گشت کریں گے۔
رواں ہفتے برازیل کے پانچویں بڑے شہر میں کیے گئے درجنوں حملوں اورفسادات کے بعد وزارت انصاف نے فوجیو ں کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے تھے۔
حملے مقامی جیلوں میں نافذ کیے گئے نئے اقدامات کے خلاف احتجاج کے طور پر کیے جارہے ہیں جن پر جرائم پیشہ گروہوں کا کنٹرول ہے۔
فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ برازیل کے نئے صدر جائر بولسونارو کی تقریب حلف برداری کے چند دن بعد سامنے آیا ہے ، انہوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔