پشاور:افغان طالبان کاکہنا ہےکہ ان کے امریکا سے مذاکرات بدھ سے قطر میںشروع ہونگے جو دودن تک جاری رہیں گے،دوسینئر طالبان رہنمائوں کاکہنا تھا کہ ان کے مذکرات سعودی دارالحکومت میں ہونے تھے جو افغان حکومت کو مذاکرات میں شامل کرنے کی وجہ سے منسوخ کردیئے گئے، ہم نے سعودیہ حکمرانوں پر واضح کردیاتھا کہ ہم ایسی کسی میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے جس میں افغان حکومت شامل ہوگی۔
ان سینئرطالبان رہنمائوں کاکہناتھا کہ ہم نے امریکی حکام سے بات چیت کے بعد دوہامیںمذاکرات کا فیصلہ کیاہے، انہوں نے کہا کہ وہ مذاکرات وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے دبئی میں ختم ہوئے تھےاوران مذاکرات میں سعودی عرب ، پاکستان اور دبئی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
عراق اورافغانستان کیلئے متعین سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زادممکنہ طورپر امریکی وفد کی قیادت کرسکتے ہیں، طالبان کاکہنا ہے کہ قطرمیں ہونےوالے مذاکرات میں کوئی تیسرا ملک شریک نہیں ہوگا۔