خراب معیشت اور تیل کی مشکلات کے ذمہ دار ٹروڈو اورنوٹلی ہیں۔جیسن کینی

قدامت پسند رہنمارچل نوٹلی کاکہناتھا کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کوسیاسی اتحاد کے وقت خالی سیاسی چیک دیاجانا بہت بڑی غلطی تھی۔
البرٹا میں کینیڈین حکومت کی اتحادی قدامت پسند پارٹی کے رہنماجیسن کینی نے الزام عائد کیا ہے کہ البرٹا کی خراب کی گئی معیشت اور تیل کی مشکلات کے ذمہ دار وزیراعظم جسٹن ٹروڈواور البرٹا کی صوبائی حکومت کی سربراہ رچل نوٹلی ہیں۔
گلوبل نیوز کے مرسیڈیزاسٹیفسن کو دیئے گئے انٹرویو میں جیسن کینی نے کہاکہ میں رچل نوٹلی کی جانب سے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کوسیاسی اتحاد کے وقت خالی سیاسی چیک دیاجانا بہت بڑی غلطی تھی جس کے بعد پائپ لائن کی تعمیر کے سلسلے اورمعاملات میں ہمیں بالکل بھی اعتماد میں نہیں لیاگیا اور وفاقی حکومت اپنے طورپرمن مانی کرتے ہوئے سب کچھ خود کررہی ہے۔
انہوںنے کہا کہ شمالی گیٹ وے پائپ لائن کے معاملے پر جسٹن ٹروڈو نے ووٹ دیکرمشرقی توانائی کے معاملات کو مکمل طورپر ختم کردیا ہے،کینی کاکہنا تھا کہ البرٹا کی صوبائی حکومت کویہ سمجھنا چاہیے کہ یہ سب کچھ وفاقی حکومت کے ساتھ اسٹریٹیجک لڑائی کا حصہ ہے۔