اردو بازار کے دکاندار احتجاج کر رہے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
اردو بازار کے دکاندار احتجاج کر رہے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)

کراچی میں اردو بازار گرانے کے الٹی میٹم پر تاجروں کا احتجاج

کراچی: بلدیہ عظمیٰ نے اردو بازار نالے پر بیٹھے دکان داروں کو آج رات تک دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا، دکانداروں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر کے ایم سی کی جانب سے دکانیں خالی کرانے کے احکامات دیے گئے ہیں جو غیر قانونی ہے ۔

اردو بازار کے دکاندار احتجاج کر رہے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
اردو بازار کے دکاندار احتجاج کر رہے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)

کراچی میں اردو بازار مارکیٹ ایسوسی ایشن اور بک سیلرز ایسوسی ایشن نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اردو بازار ایک کاروبار نہیں ثقافتی ورثہ ہے، جہاں برسوں سے کاروبار جاری ہے، دکانداروں کو غیر قانونی بے داخلی سے روکا جائے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ یہ قانونی طریقے سے قائم بازار ہے یہاں پر کسی قسم کی تجاوزات نہیں ہیں۔
دوسری جانب کے ایم سی حکام کے مطابق اردو بازار نالے پر قائم ہے، دکانداروں کو تین دن میں دکانیں خالی کرانے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔