لاہور: کوٹ لکھپت جیل لاہور میں العزیزیہ ریفرنس میں7 سال کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے تاحیات صدرمیاں نواز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کوبخاراورسرمیں درد ہوا ہے۔
نواز شریف نے جیل حکام کواپنے ذاتی معالج سے چیک اپ کرنے کے لئے درخواست دیدی،اجازت ملنے پر ڈاکٹرز کی ٹیم نواز شریف کا طبی مئعائنہ کرے گی، تاحال ڈاکٹرز کو طبی معائنہ کرنے کی اجازت نہیں ملی۔
آئی جی جیل خانہ جات نے آج سپرنٹنڈنٹ جیل سے ملاقات کی تھی،آئی جی جیل نے سپرنتڈنٹ جیل سے نواز شریف کی طبیعت سے متعلق پو چھا تھا،سپرنٹنڈنٹ جیل نےآئی جیل خانہ جات کو سب اچھا کی رپورٹ دی تھی۔
ذرائع کوٹ لکھ پت جیل کے مطابق نواز شریف کی طبیعت بلکل ٹھیک ہے۔
یاد رہے نواز شریف نے ذاتی معالج سے ملنے کے لئے درخواست دی تھی تاہم جیل حکام نے اس درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی تھی۔
واضع رہے کہا کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔
مریم نوازکی جیل میں نوازشریف سے ملاقات
جیل حکام نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔
مریم نواز نے ملاقات اعلیٰ حکام کی خصوصی اجازت سے کی اوریہ کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔
حکام کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے نجی معاملات پر گفتگو کی۔