سابق گورنر سندھ محمد زبیرکومسلح کارسواروں کی روکنے کی کوشش

کراچی:کراچی میں سابق گورنرسندھ محمد زبیر کی کار کو نامعلوم مسلح افراد نے ڈیفنس میں روکنے کی کوشش کی اوران کے نہ رکنے پر فرار ہوگئے، وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھرجارہے تھے

نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر سندھ اورمسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیراپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر جانے کیلئے کار میں ڈیفنس فیز 6سے گزر رہے تھے کہ ان کی کار کو کچھ نامعلوم مسلح افراد نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہ رکے توملزمان فرار ہوگئے سابق گورنر سندھ نے کراچی پولیس کو واقعہ کی اطلاع دیدی ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ محمد زبیرکاکہناتھاکہ وہ خیریت سے ہیں اورکوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے بتایاکہ کارمیں سوارملزمان نےاپنی گاڑی میری کارکےساتھ لگائی اوراسلحہ نکال کرمیری طرف کیاتومیں نےگاڑی بھگادی

انہوں نے کہاکہ جب آپ کےپاس پبلک عہدہ ہوتاہےتودھمکیاں ملتی رہتی ہیں،میں دہشت گردوں کےخلاف کھل کربولتاہوں

مجھے کچھ دن سےدھمکیاں مل رہی تھیں لیکن نہ تو میں نےسیکیورٹی مانگی اورنہ ہی مجھےدی گئی