چینی خاتون کی گرفتاری اورکینیڈینزکی حراست پر ٹروڈو کاٹرمپ سے رابطہ

اوٹاوا:کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے کینیڈا میں چینی کمپنی کی گرفتار فنانشل ایڈوائزرمنگ وانزواور چین میں زیرحراست کینیڈین شہریوں کے متعلق بات چیت کی۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے "عدالتی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے احترام کی توثیق کی.

ٹیلی فونک گفتگو میں جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر کی جانب صوابدیدی اختیارات کے تحت حراست میں لئے گئے مائیکل کورج اورمائیکل سپوورکے حق میں بیان جاری کرنے پر ان کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک ان قیدیوں کی رہائی تک مشترکہ کوششیں کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم اورامریکی صدر نے نے ان سنگین معاملات سمیت دیگرمسائل کے حل کیلئے قریبی رابطے میں رہنے اورایک دوسرے کے مسائل مل جل کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔