جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز کےلیے پاکستان کی16رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
نیوزلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کے اسکوڈ سے 3کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
فاسٹ بالر محمد عامر ، حسین طلعت اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے۔
اعلان کر دہ ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان )،بابراعظم،فہیم اشرف،فخر زمان،حسن علی،حسین طلعت،عمادوسیم،امام الحق اورمحمدعامر ٹیم میں شامل ہیں ۔
محمدحفیظ ،محمدرضوان ،شاداب خان،شاہین آفریدی،شان مسعود،شعیب ملک،عثمان شنواری بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ، جس کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔