کراچی:آئی جی آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ بھر میں اضلاع کی سطح پرعوامی شکایات قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سیل آزاد اور خود مختار حیثیت میں کام کرتے ہوئے ہر ضلع میں علیحدہ سے تعینات ایس پی آفیسررینک کی نگرانی میں کام کریگا جبکہ مجموعی سپرویژن کی ذمے داری ایڈیشنل آئی جی رینک کا آفیسر کو دی جائیگی جبکہ ان سیلز کے جملہ امور کی براہ راست مانیٹرنگ آئی جی سندھ بذات خود کرینگے۔
یہ سیل سندھ بھرمیں ایڈیشنل آئی جیز ،ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز کے 38 دفاتر میں کام کر یں گے جس کی نگرانی علیحدہ سے تعینات کیئے جانیوالے ایس پیز رینک کے افسران کرینگے۔
انہوں نے کہا کہاس میکنزم کے تحت باالخصوص عوام کی جانب سے پولیس کے خلاف کی جانیوالی شکایات بشمول ہراساں کرنا/اختیارات سے تجاوزایف آئی آر کا عدم اندراج تاخیری حربے، تفتیش کی منتقلی،مقررہ میعاد میں کیس چالان نہ کرنا قابل ذکر ہیں۔