لکی مروت میں 2019ء کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا
لکی مروت سے تعلق رکھنے والی 16ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
(فائل فوٹو)
پاکستان میں رواں سال کا پہلا پولیوکیس لکی مروت میں رپورٹ ہو اہے۔
لکی مروت کے علاقے بھانہ منجی والا سے تعلق رکھنے والی 16ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
بچی کو 16 دسمبر کو بیماری کی حالت میں مقامی طبی مرکز لایاگیا۔
طبی مرکز کے ڈاکٹروں نے بچی میں پولیوکی علامات کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا اور اس کے سمپل لیبارٹری تجزیہ کے لیے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوا دیے تھے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی جانب سے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔