دریائے چناب کی فائل فوٹو

بھارت پاکستان کے ساتھ آبی تنازعات حل کرنے پر آمادہ

بھارت نے پاکستان کی درخواست پردریائےچناب پر منصوبوں کے معائنے کی اجازت دیدی، فیصل ووڈا کی تین رکنی ٹیم کو بھارت روانگی کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کو ششوں سے بھارت انڈس واٹر ٹریٹی تنازع حل کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔

بھارت نے پاکستان کی درخواست پرچناب بیسن میں منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد فیصل واوڈا نے 3 رکنی ٹیم کو بھارت روانگی کی ہدایت کر دی ہے، وفد کی قیادت کمشنر انڈس واٹر کریں گے۔

اس حوالے سے فیصل ووڈا نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اپنی ٹیم کو معائنہ کے لئے روانگی کی ہدایت کر دی ہے، خصوصی ٹیم 27 جنوری سے یکم فروری تک منصوبوں کا معائنہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے بھارت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بات چیت پر آمادہ ہو گا۔