کراچی کےعلاقے رضویہ سوسائٹی میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے
پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کا ابتدائی تفتیش میں کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق فائرنگ ذاتی دشمنی پرکی گئی،ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے
دوسری جانب لیاری شاہ بیگ لین میں شادی کی تقریب میں کی جانے والی فائرنگ سے 2خواتین زخمی ہوگئیں
خواتین کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دینے کے بعد حالت تشویشناک نہ ہونے پر چھٹی دے دی گئی