چین میں کوئلہ کی کان بیٹھ گئی، 21مزدورہلاک 66 زخمی

چین کے صوبے شانزی میں کوئلے کی کان کی چھت گرنے سے21 کان کن ہلاک ہوگئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے کان میں پھنسے 66 کان کنوں کو بچالیا

بین الاقوامی میڈیا نے چینی حکام کےحوالے سے بتایا ہے کہ چین کے صوبے شانزی میں کوئلے کی کان میں مزدور کام کر رہے تھے کہ اچانک اس کی چھت گر گئی۔چھت گرنے کے باعث فوری طورپرموقع پر ہی 21 مزدور دب کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واقعہ کے فوری بعد اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور ریسکیو اہلکاروں نے کان میں پھنسے 66 کان کنوں کو بچا لیا جن میں سے متعدد زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔چند مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ چین میں پایا جاتا ہے اور وہاں کانوں میں کانکنوں کے دبنے اورہلاک ہونے کے واقعات بہت کثرت سے ہوتے ہیں