- پاکستان سپرلیگ انتہائی کامیاب ٹورنامنٹ ثابت ہوا ہے اور عالمی سطح پر ابھر رہا ہے- مرلی دھرن
- ایک بھارتی کمپنی ابتدائی کام کیلئے آئی ایم جی کا عملہ پاکستان پہنچ گیا- چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ
پاکستان سپرلیگ کے 14 فروری سے شروع ہونے والے چھوتے ایڈیشن کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس کے میچز کی نشریات کا کام دو بھارتی کمپنیوں کے سپرد کردیا گیا ہے۔
ان میں سے ایک کمپنی کا عملہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 21 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق ایک پاکستانی کمپنی بلٹز کی سربراہی میں قائم کنورشیم کو دے دیئے گئے ہیں۔ پی سی بی نے یہ بھی بتایا تھا کہ گذشتہ ایڈیشن کی نسبت یہ نشریاتی حقوق 358 فیصد زائد قیمت میں فروخت کیے گئے ہیں۔ تاہم کرکٹ بورد نے معاہدہ کی تفصیلات خفیہ رکھی تھیں۔
بھارتی میڈیا گروپ انڈیا ٹائمز کے ذیلی جریدے ممبئی مرر نے منگل کو ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پی ایس ایل کے میچز دو بھارتی کمپنیاں ٹیک فرنٹ اور آئی ایم جی ریلائنس نشر کریں گی۔
ٹیک فرنٹ بھارتی صنعتکار مرلی دھرن کی ملکیت ہے اور یہ کمپنی بلٹز کی زیرقیادت کنوریشن میں شامل ہے۔
دوسری کمپنی آئی ایم جی کرکٹ میچوں کی پروڈکشن کا تجربہ رکھتی ہے اور 10 برس انڈین پریمیئر لیگ کے میچز دکھاتی رہی ہے۔ اس کمپنی کا خالصتا تکنیکی ہے یعنی کیمرے اور دیگر آلات نسب کرکے میچ کو دکھانے اور ریکارڈ کرنے کا کام اس کے سپرد ہوگا۔
آئی ایم جی وہ میچز بھی دکھا چکی ہے جن کے نشریاتی حقوق بھارت کے سونی نیٹ ورک نے خریدے تھے۔
آئی ایم جی اور ٹیک فرنٹ کی پی ایس ایل کے انتظامات میں شمولیت سے میچوں کی نشریات عملی طور پر بھارتی کمپنیوں کے حوالے کردی گئی ہے۔ اگرچہ قانونی لحاظ سے کنورشیم کی سربراہی کرنے والی کمپنی پاکستان کی ہی ہے۔
ممبئی مرر کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے پیر کے روز اس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی اور آئی ایم جی ریلائنس میں معاہدے پر دستخط جلد ہی ہونے والے ہیں، آئی ایم جی کا عملہ ابتدائی کام کے لیے پہلے ہی پاکستان پہنچ چکا ہے۔
ٹیک فرنٹ کے ایم ڈی مرلی دھرن نے نشریاتی حقوق کے معاہدے پر کھل کر بات کرنے سے انکار کیا تاہم کہا کہ ان کی کمپنی شروع سے پاکستان سپرلیگ کے ساتھ ہے۔
ممبئی مرر کو بھیجے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ انتہائی کامیاب ٹورنامنٹ ثابت ہوا ہے اور عالمی سطح پر ابھر رہا ہے، ہم ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرامید ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق میں معاملے میں ٹیک فرنٹ کا نام آنے پر تنقید ہوئی تھی تاہم اس وقت کرکٹ ماہرین اور پی سی بی کا مؤقف تھا کہ میچز کو دکھانا تکنیکی کام ہے جس میں کمپنیوں کی مہارت کے سبب ان کی خدمات لی گئیں۔
ممبئی مرر نے لکھا کہ اگرچہ پاکستان کرکٹ لیگ کو شروع میں بھارت نے نظر انداز کیا اور آج تک کسی بھارتی کرکٹر نے اس میں حصہ بھی نہیں لیا لیکن اب بھارتی اس میں دلچسپی لینا شروع ہوگئے ہیں۔
ٹکٹوں کی آن لائن فروخت
پاکستان سپرلیگ کا پہلا میچ 14 فروری کو دبئی میں ہوگا جبکہ شارجہ اور ابوظہبی میں بھی میچز ہوں گے۔ لیگ کے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں سے 3لاہور 5 کراچی میں ہو رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی ہے۔ پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی کے میچز کے ٹکٹ فروخت کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان سپرلیگ 14 فروری سے 17 مارچ تک جاری رہے گی۔ کئی غیرملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ پاکستان میں ہونے والے میچز کیلئے سیکورٹی انتظامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پاکستان سپرلیگ کا شیڈول
تاریخ | دن | میچ | مقام |
---|---|---|---|
14th February | Thursday | Islamabad United vs Lahore Qalandars | Dubai |
15th February | Friday | Multan Sultans v Karachi Kings | Dubai |
15th February | Friday | Peshawar Zalmi v Quetta Gladiators | Dubai |
16th February | Saturday | Islamabad United v Multan Sultans | Dubai |
16th February | Saturday | Lahore Qalandars v Karachi Kings | Dubai |
17th February | Sunday | Islamabad United v Quetta Gladiators | Dubai |
17th February | Sunday | Peshawar Zalmi v Lahore Qalandars | Dubai |
20th February | Wednesday | Quetta Gladiators v Multan Sultans | Sharjah |
21st February | Thursday | Peshawar Zalmi v Karachi Kings | Sharjah |
22nd February | Friday | Multan Sultans v Lahore Qalandars | Sharjah |
22nd February | Friday | Islamabad United v Peshawar Zalmi | Sharjah |
23rd February | Saturday | Quetta Gladiators v Lahore Qalandars | Sharjah |
23rd February | Saturday | Islamabad United v Karachi Kings | Sharjah |
24th February | Sunday | Peshawar Zalmi v Multan Sultans | Sharjah |
24th February | Sunday | Quetta Gladiators v Karachi Kings | Sharjah |
26th February | Tuesday | Multan Sultans v Islamabad United | Dubai |
27th February | Wednesday | Lahore Qalandars vs Quetta Gladiators | Dubai |
27th February | Wednesday | Karachi Kings v Islamabad United | Dubai |
28th February | Thursday | Multan Sultans vs Peshawar Zalmi | Dubai |
28th February | Thursday | Karachi Kings v Lahore Qalandars | Dubai |
1st March | Friday | Peshawar Zalmi vs Islamabad United | Dubai |
1st March | Friday | Multan Sultans v Quetta Gladiators | Dubai |
4th March | Monday | Quetta Gladiators vs Peshawar Zalmi | Abu Dhabi |
4th March | Monday | Karachi Kings v Multan Sultans | Abu Dhabi |
5th March | Tuesday | Lahore Qalandars vs Peshawar Zalmi | Abu Dhabi |
5th March | Tuesday | Quetta Gladiators v Islamabad United | Abu Dhabi |
7th March | Thursday | Karachi Kings v Peshawar Zalmi | Karachi |
9th March | Saturday | Lahore Qalandars v Islamabad United | Lahore |
10th March | Sunday | Karachi Kings vs Quetta Gladiators | Karachi |
10th March | Sunday | Lahore Qalandars v Multan Sultans | Lahore |
12th March | Tuesday | Eliminator 1 – #3 vs #4 | Lahore |
13th March | Wednesday | Qualifier – #1 vs #2 | Karachi |
15th March | Friday | Eliminator 2 | Karachi |
17th March | Sunday | FINAL | Karachi |