برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے علیحدگی کی بریگزٹ ڈیل مسترد کردی،بریگزٹ ڈیل پر ہونے والی ووٹنگ میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مخالفت میں ووٹ دیئے، ڈیل کے حق میں 202جبکہ مخالفت میں 432 ووٹ ڈالے گئے
نجی ٹی وی چینلز کے مطابق برطانیہ کے اراکین پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے علیحدگی کی بریگزٹ ڈیل مسترد کردی، بریگزٹ ڈیل پر ہونے والی ووٹنگ میں برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مخالفت میں ووٹ دیئے، ڈیل کے حق میں 202جبکہ مخالفت میں 432 ووٹ ڈالے گئے،
برطانوی پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ سے قبل پارلیمنٹ میں پانچ دن تک بحث جاری رہی، وزیراعظم ٹریزامے نےبریگزٹ پریورپی یونین کےساتھ پچھلےسال نومبرمیں ڈیل کوحتمی شکل دی تھی جس کے بعدبرطانیہ کا رواں سال 29 مارچ کو یورپی یونین چھوڑنے کا شیڈول طے تھا
بریگزٹ پر ووٹنگ کے بعد وزیراعظم ٹریزامے کاکہنا تھا کہ جسےجانچناہےجانچ لے،حکومت کواعتمادحاصل ہےیانہیں،آج کے ووٹنگ کے نتائج سےاس بات کااندازہ نہیں کہ اراکین پارلیمنٹ کیاڈیل چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ووٹنگ نتائج سےثابت ہوتاہےکہ اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت ڈیل سےمتفق نہیں۔
لیبر پارٹی کے سربراہ اوراپوزیشن لیڈر جریمی کوربن کا وزیراعظم ٹرازامے کے بیان کے بعد کہنا تھا کہ ٹریزامے کے خلاف عدم اعتمادکی تحریک بدھ کوپیش کریں گے،انہوںنے کہا کہ کل تحریک پربحث کاآغازممکنہ طورپرالیکشن مہم کاآغازبھی ہوسکتاہے۔