حساس اداروں کی نشاندہی پر رینجرز اور پولیس نےمشترکہ طورپر کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں سرچ اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران علاقے کو سیل کرکے متعدد مشکوک افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پر رینجرز اور پولیس نےمشترکہ طورپر کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں سرچ اور ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران علاقے کو سیل کرکے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کرلیاگیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی، آپریشن مطلوب افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیااورتلاشی کے دوران کئی مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔
حراست میں لئے گئے افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ علاقے کی مکمل سرچنگ بھی کی گئی، آپریشن کے دوران حسن ولد چراغ دین کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس اور آئس برآمدکرلی گئی جبکہ دیگر گرفتار افراد کو ابراہیم حیدری تھانے منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔