جنوبی افرہقہ کے کرکٹر اے بی ڈویلیئرز نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ میں ان کی موجودگی سے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کے لئے حوصلہ ملے گا۔
بی بی سی کو دیے گیے انٹرویو میں سابق سائوتھ افریقن کپتان نے کہا کہ ’مجھے لگا کہ میرے پاس موقع ہے کہ میں شاید پاکستان میں بین القوامی کرکٹ کی واپسی پر اثر انداز ہو سکوں‘۔
ڈویلئیرز نے مزید کہا کہ ’ میں جب پچھلے کچھ سالوں کے بارے میں سوچتا ہوں تو دل اداس ہوتا ہے کہ جب ہم تھوڑا پریشان تھے، لیکن اب لگتا ہے کہ یہاں آنے کےلیے یہ صحیح وقت ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ مجھے امید ہے کہ میں یہاں آئوں گا اور کچھ مزہ کروں گا اور دنیا کو دکھائوں گا کہ پاکستان سفر کے لئے ایک محفوظ ملک ہے‘۔
دنیا بھر میں پی ایس ایل میچز کون سا ٹی وی کب دکھائے گا
یاد رہے کہ پچھلے سال ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کر چکی ہے، لیکن سابق سائوتھ افریقن بیٹسمین ڈویلئیزجیسے اعلیٰ سطح کے کرکٹر نے خاصے عرصے سے پاکستان آکر کھیلنے کے لیے سنجیدگی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملہ کے بعد سے پاکستان کا ہوم گرائونڈ متحدہ عرب امارات ہے۔