خیبرپختونخوا متروکہ وقف املاک نے مندرکی جگہ کا تحفظ نہیں کیا۔فائل فوٹو
خیبرپختونخوا متروکہ وقف املاک نے مندرکی جگہ کا تحفظ نہیں کیا۔فائل فوٹو

جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ کے سینئرترین جج بن گئے

سپریم کورٹ نے ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ کے بعدججزکی سنیارٹی لسٹ جاری کردی ہے جس کے تحت جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ کے سینئرترین جج بن گئے ہیں۔

ان کے بعدجسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس مشیرعالم ،جسٹس عمرعطابندیال ،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ،جسٹس مقبول باقر،جسٹس منظور احمدملک ،جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس فیصل عرب ،جسٹس اعجازالاحسن ،جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ،جسٹس سجادعلی شاہ ،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختراور جسٹس یحیٰ آفریدی شامل ہیں ان کے ساتھ ساتھ شریعت اپیلیٹ بنچ کے ممبران بھی اس کاحصہ ہیں۔

میاں ثاقب نثار کی ریٹائرمنٹ سے سپریم کورٹ میں ایک جج کی نشست خالی ہوگئی ہے جس کوجلدپرکیے جانے کاامکان ہے ۔ہائی کورٹس میں سے جوبھی سینئر جج ہوگااس کوسپریم کورٹ میں لایاجائے گا۔