سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف کے 16 جنوری کو ہونے والے میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس تاحال نہیں ملیں،بتیا جائے رپورٹس کہاں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرمریم نواز نے لکھا کہ حکومت کے تشکیل کردہ بورڈ نے 16 جنوری کو نوازشریف کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد ہم تک معلومات صرف میڈیا کے ذریعے پہنچی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خطرناک ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم تاحال اندھیرے میں ہیں کہ نوازشریف کی اصل حالت کیا ہے، سرکاری رپورٹ تک رسائی کے لیے انتظارکررہے ہیں۔
اس سے قبل 11 جنوری کو مریم نواز نے کہا تھا کہ نوازشریف کے بازو میں دن بھر درد رہا جو انجائنا کا درد بھی ہوسکتا ہے، اس پر حکومت نے نوازشریف کے ذاتی ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت دی اور ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔
واضع رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف 24 دسمبر سے احتساب عدالت کے العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کے بعد سے کوٹ لکپھت جیل میں قید ہیں۔