محکمہ موسیمیات کے کراچی میں اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشیدکا کہنا ہے کہ مغرب سےآنیوالا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوچکا ہے،سسٹم اس وقت مکران کےساحلی علاقے پر موجود ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ بارش کا سسٹم بتدریج کراچی کی طرف بڑھ رہا ہے ،سسٹم کےتحت شہر میں ہلکی ودرمیانی بارش کا امکان ہے ۔