ڈربن میں کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 5وکٹوں سے ہرا کر سیریز1۔1 سے برابر کر دی،جنوبی افریقہ کے وان درڈوسن نے80اورپہلکوایو نے69رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں127رنزبنا کرمیچ کا نتیجہ اپنے حق میں کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3اور شاداب خان نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ،سیریز کا تیسرا میچ جمعے کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم203 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے204رنزکاہدف دیاتھا،کپتان سرفراز41اور حسن علی59رنز بنا کو آئوٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جوان کے بولرز نے درست ثابت کیا۔
قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم گزشتہ میچ میں لمبی اننگز کھیلنے والے امام الحق صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے بابراعظم 37 کے مجموعی اسکور پر 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
37 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد محمد حفیظ بھی وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ اوپنر فخرزمان بھی 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک اور شاداب خان نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم شاداب خان 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کے ابتدائی 7 بیٹسمین 113 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے،اس موقع پر ٹیم کے لیے 150 رنز کا ہندسہ بھی ناممکن دکھائی دے رہا تھا۔
لیکن اس موقع پر حسن علی اور سرفراز احمد نے نویں وکٹ کی شراکت میں 50 رنز سے زائد کی شراکت قائم کی ۔
اس میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقا نے اپنی ٹیموں نے دو دو تبدیلیاں کی ہیں۔
جنوبی افریقا نے ڈیوائن پریٹورائس اور عمران طاہر کو آرام دے کر ان کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو موقع دیا ہے جب کہ پاکستان نے عثمان شنواری اور عماد وسیم کی جگہ شاہین آفریدی اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔