ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے منی بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کیساتھ ایک بارپھر مذاق کیا گیا، بجلی، گیس ،آٹا مہنگا کرنے کا سامان بنادیا گیا ہے، یہ غریبوں کے لیے ماتم کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلیک اکانومی کے لیے ایک بجٹ دیا گیا ہے،یہ امیروں کیلیے اور امیروں سے بنوایا گیا بجٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکسز لگا کر صارفین پر بوجھ ڈالا گیا ہے،ہم انکےڈرامہ کوناکام بنائیں گےاوراس پریوٹرن لینےپرمجبور کریں گے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کاروبار ٹھپ ہے،پانچ ماہ میں ملکی برآمدات کم ہوگئی ہیں،ڈالرکےمقابلے میں روپے کی قدر کم کی ہے۔
اسلام آباد میں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں زبردستی کمی لانے کی کوشش کی جارہی ہے،بہت ساری صنعتوں کا خام مال باہر سے آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مثبت ماحول پیدا کیےجانےتک ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی،بیروزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔