جنوبی افریقہ کےکرکٹرسےمتعلق سرفرازاحمد کےجملے کسنے کے معاملے پرآئی سی سی کی جانب سے آج فیصلہ سنایا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے نسلی تعصب کے معاملہ پر کپتان سرفراز احمد کے خلاف کارروائی کی گنجائش ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے انسداد نسلی تعصب کوڈ میں کارروائی سے بچ جانے کا امکان ہے، کوڈ کی شق 4.3 کے تحت دونوں کھلاڑی راضی ہوں تو مفاہمت ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرفرازاحمد پہلے ہی معافی مانگ چکے ہیں ممکن ہے کہ مفاہمت کی صورت میں سرفراز احمد سزا سے بچ جائیں گے، مفاہمت نہ ہونے کی صورت میں سرفراز احمد پرجرمانہ اور سزا ہوسکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کو سزا ملنے کی صورت میں ان پر دو میچز کی پابندی لگ سکتی ہے، اس کے علاوہ سرفراز احمد کو ڈی میرٹس پوائنٹس بھی مل سکتےہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی سی سی کے وکلاء اس وقت معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔