وینزویلا میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے بند کرنے کا حکم

وینزویلا میں سیاسی کشیدگی عروج پر پہنچنے اورکافی عرصے سے جاری مظاہروں کے دوران 26افراد کی ہلاکت کے بعد وینزویلا کے صدر نکولس مدارو نے ملک میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا وینزویلا میں اپوزیشن کی مدد سے حکومت کاتختہ الٹنے کی کوشش کررہا ہےجسے کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتااسی لئے امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے بند کریئے جائیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوان گوانڈونے دودن قبل خود کو ملک کاصدر قرار دیا تھا۔وینزویلامیں کافی عرصے سے جاری سیاسی کشیدگی کے دوران دارالحکومت کراکس ہونے والے مظاہروں میں رواں ہفتے 26افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔