امریکی سینیٹ کی جانب سے ایک بار پھر حکومتی شٹ ڈاؤن کےخاتمےکیلیےصدرڈونلڈٹرمپ کابل مستردکردیا گیا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور امریکا میکسیکودیوار کیلئے فنڈز کے اجرا کے مطالبے سے دستبردار ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلیےپیش کئے گئے بل کو سینیٹ کی جانب سے مستردکئے جانے پر اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئےجس کے بعدوہ امریکا میکسیکودیوار کیلئے فنڈز کے اجرا کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔امریکی سینیٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کئے گئے بل کو منظوری کیلیےدرکار60ارکان کی حمایت نہ مل سکی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بل میں میکسیکودیوارکیلیے5.7ارب ڈالررکھنےکی تجویزدی تھی جسے منظور نہ کئے جانے پر امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن کاآغازہوگیا تھا جو اب 34ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔
سرکاری شٹ ڈائون کے باعث امریکی حکومت کے لاکھوں سرکاری ملازمین گذشتہ ایک ماہ سے تنخواہوں سےمحروم ہیں اور حکومت کیخلاف شٹ ڈائون کے خاتمے کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔