افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں جمعرات کو امریکی بمباری سے شہید ہونے والے 16افراد کی تدفین کے موقع پر بھی امریکی فضائیہ نے بمباری کر دی جس کے نتیجے میں مزید 10 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
سنگین میں جمعرات کو امریکی بمباری سے شہید ہونے والے 16افراد میں اکثریت بچوں کی تھی اور بیشتر کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
افغانستان میں امریکی بمباری سے بچوں سمیت 16 شہید
غیرجانبدار افغان صحافیوں کے مطابق ان افراد کی تدفین کے لیے جمعہ کو ضلع سنگین کے علاقے شیریں بازار میں قبریں کھودی جا رہی تھیں اور جنازے تیار کیے جا رہے تھے کہ امریکی فضائیہ نے بمباری کردی جس کے نتیجے میں 10افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔
ہلمند سے رکن پارلیمنٹ ہاشم الکوزی نے اس حملے اور جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔