کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی کے زریعے لوگوں سے لوٹ مار کرنے والےملزم کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس پی گلشن اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی کے زریعے لوگوں سے لوٹ مار کرنے والےملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتارکیاگیاملزم خفیہ ادارےکااہلکاراوروزیراعلیٰ کامشیربن کرلوٹ مار کرتا تھا۔
ایس پی کے مطابق ملزم نےسرکاری نوکریاں دینےکاجھانسادےکرشہریوں سےکروڑوں روپےلوٹےوہ شہریوں کوسرکاری اداروں کےجعلی لیٹربھی جاری کرتاتھا،گرفتا رملزم کو ڈاکٹروسیم نامی شہری کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔