انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر محمد عظیم صدیقی کو قائم مقام کنٹرولر تعینات کر دیا،پہلے سے موجود قائمقام کنٹرولر شجاعت ہاشمی کو واپس ڈپٹی سیکرٹری یا ڈپٹی کنٹرولر بنایا جائے گا ۔
امت کو حاصل ہونے والے نوٹی فکیشن نمبر No/BIEK/Admin.)Esst)673/2019 کے مطابق سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی ریاض الدین قریشی نے انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر محمد عظیم صدیقی کو مستقل ناظم امتحانات کی تعیناتی تک قائمقام ناظم امتحانات کر دیا ہے ۔
معلوم رہے کہ اس سے قبل انٹر بورڈ میں قائمقام ناظم امتحانات ڈپٹی سیکرٹری عظیم احمد قائم مقام کنٹرولر تھے جن کی ریٹائرڈمنٹ کے بعد ڈپٹی سیکرٹری شجاعت ہاشمی کو قائمقام کنٹرولر تعینات کیا گیا تھا جس کے لیئے چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر انعام احمد نے متعلقہ اتھارٹی سے اجازت نہیں لی تھی تاہم چیئرمین کی بھیجی گئی سمری کی منظوری کے بعد عظیم احمد صدیقی کو قائمقام کنٹرولر تعینات کر دیا گیا ہے ۔جس کے بعد اب شجاعت ہاشمی کو واپس ڈپٹی سیکرٹری یا ڈپٹی کنٹرولر تعینات کیئے جانے کا امکان ہے ۔