کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش اور بونداباندی کانیاسلسلہ شروع ہوگیا ہے، سردی کے موسم میں بارش کی وجہ سے شہر کا موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی چینلز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں اورشاہراہ فیصل سمیت صدر سے لیکر ٹاوراورٹاور سے ایم اے جناح روڈتک جبکہ نیوچالی ،کینٹ وسٹی اسٹیشن، صدر،گارڈن ، بندرروڈ،آئی آئی چنددیگرروڈ،پی آئی ڈی سی چوک اور صدر ٹائون اورقریبی علاقوں میں رات گئے بارش اور کہیں کہیں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔
شہر میں بوندا باندی کے بعد شروع ہونے والی ہلکی بارش کے باعث موسم میںٹھنڈبڑھ گئی ہےاورسردی کی نئی لہر نے لوگوں کو کپکپانے پر مجبور کردیا ہے۔ بارش کے بعد شہر کا درجہ حرارت مزید کم ہوکر 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا ہے۔