سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روہڑی سے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیاجبکہ پولیس کی چھاپہ مارکارروائی کے دوران گرفتارملزم کے چار ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے روہڑی سے کالعدم تنظیم کے کارندے علی موربگٹی کوگرفتارکرلیاجبکہ پولیس کی چھاپہ مارکارروائی کے دوران ملزم کے دیگر چار ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق رات گئے چھاپہ مارکارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ملزم علی موربگٹی سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر،بولٹ اور تاریں برآمدہوئی ہیں۔
پولیس نے ملزم کوتھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس سے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ ساتھ ہی ملزم کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں