کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں فلٹر پلانٹ روڈ پرپولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ساتھی رات کے اندھیرے کافائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس کا پیٹرولنگ کے دوران ڈاکوئوں کے گروہ سے سامنا ہوا جنہوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ،پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاجبکہ ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایس ایس پی ملیرکے مطابق پولیس مفرور ملزم کو تلاش کر رہی ہےجبکہ گرفتار ملزم سے آوان بم، غیر قانونی اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمدکرلی گئی ہے اوراسے تھانے منتقل کردیا گیاہے۔
گرفتارملزم روشن عرف روشو پولیس کو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں کافی عرصہ سے مطلوب تھااس کیخلاف شہر کے متعددتھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں۔