محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج مزید ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
کراچی میں گزشتہ رات ڈیفنس ، کلفٹن، شارع فیصل ، آئی آئی چندریگر روڈ اورفیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اور31 جنوری کو کراچی میں بارش کا نیا سسٹم آنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج مزید ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروںکوئٹہ، خضدار، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، دادو اورسکھرمیں بھی بارش ہوئی۔