کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پررات گئے تیز رفتار ڈمپر نے دوموٹرسائیکلوں کو ٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل پر سوار تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق رات گئے کورنگی کے علاقے کراسنگ کے پاس تیز رفتار ڈمپر نے دوموٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس سے وہ زخمی ہوگئے
اطلاع ملنے پر امدادی اداروں کی ایمبولینسوں نے تینوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کورنگی پولیس نے حادثہ کامقدمہ درج کرکے مفرور ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔