افغانستان سے انخلاکی تیاری کا ٹاسک نہیں دیا گیا، پیٹرک شین ہین

امریکی محکمہ دفاع کے قائم مقام چیف پیٹرک شین ہین نے کہا ہے کہ افغانستان سے مکمل فوجی انخلاکی تیاری کا ٹاسک نہیں دیا گیا ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات حوصلہ افزا ہیں تاہم ابھی افغانستان سے مکمل فوجی انخلاکا ٹاسک نہیں دیا گیا ۔سیکریٹری جنرل نیٹو اسٹولسبرگ نے کہا کہ اس وقت تک افغانستان سے نہیں جائیں گے جب تک یقین نہ ہو کہ مقصد پورا ہو چکا

انہوں نے کہاکہ اس بات کا مقصد یہ ہے کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو فوج کے مستقبل سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔