کراچی پولیس نے منشیات کے خلاف رات گئے کریک ڈائون کے دوران کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب ٹیکسی سےکثیر مقدار میں گٹکابنانےکاخام مال برآمدکے ملزمان کو گرفتارکرلیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی ملیرنے بتایا کہ کراچی پولیس نے منشیات کے خلاف رات گئے کریک ڈائون کے دوران کراچی کے علاقے کورنگی کریک کےقریب ٹیکسی سےکثیر مقدار میں گٹکابنانےکاخام مال برآمدکے ملزمان کو گرفتارکرلیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
ایس ایس پی ملیرکے مطابق پکڑے گئے ملزمان نےکثیرمقدارمیں خام مال کارٹن اوربوریوں میں چھپایا ہوا تھا ، گرفتارکئے گئے 6 ملزمان میں 4خواتین بھی شامل ہیں جنہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے اورگاڑی تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔