فلپائن میں ایک مسجد پر دستی بم کا حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
فلپائن کے شہر زمبونگا کی ایک مسجد میں نامعلوم افراد مسجد پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں مسجد میں سوئے ہوئے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
فلپائنی حکام کے مطابق دستی بم حملہ آج صبح مسجد کے اندر کیا گیا ،واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔
شہر کی علماء کونسل نے مسجد پر حملے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔علماء کونسل نے اس حملے کو غیر انسانی اقدام قرار دیا ہے جبکہ لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کے روز فلپائن کے صوبہ سولو کے علاقے جولو ٹاؤن میں ایک چرچ میں یکے بعدیگرے دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔