خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں رات گئے قانون نافذکرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کثیرمقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ غیبی نیکہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اوراس دوران ایک کھنڈرنما مکان میں چھپایا گیا گولہ بارود اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
جس میں ایک میزائل اور ایک ٹائم ڈیوائس سمیت ، 18 عدد انٹی ایئر کرافٹ گولے، 6 عدد بارودی سرنگیں شامل ہیں
تمام اسلحہ تھانے منتقل کرکے تحقیقات اور اسلحہ چھپانے والوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے۔