کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے دو چوروں سے بجلی کی تاریں، کلپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا،تیموریہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ، لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
میمن گوٹھ میں پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ، موبائل اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔پولیس نے سپرہائی وے، قائدآباد میں چار ملزمان گرفتار کرکے بڑی مقدار میں گٹکا اور ماوا برآمد کیا۔
گلشن معمار پولیس نے دو منشیات فروشوں سے چرس، نقدی اور موبائل فونز برآمد کیں۔